عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.12.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.12.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

زیت  جرمنی: میرکل اور ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کو کامیاب قرار دیا ہے۔

ڈائچ اویلے:جرمنی سے ہجرت  کرنے والے  تارکین وطن زیادہ تر ماہر تعلیم ہوتے ہیں۔

ہیبرونر   ستیمی: یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق ،   تعلیمِ بالغاں  میں جرمنی کو رول ماڈل کے طور پر  پیش کیا جانا چاہیے  ۔

روزنامہ ال پائیس: دو ہفتوں میں ہزاروں افراد نے کولمبیا میں ہونے والی تیسری  ملکی  ہڑتال میں شرکت کی۔

اے بی سی  اسپین: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی  ترکی کے صدر ایردوان  سے باہمی امور پر بات چیت ۔

روزنامہ  تیلی سیور وینزویلا: ارجنٹائن سے بولیویا آنے والے  انسانی حقوق کی صورتحال کی تحقیقات کرنے والے  وفد نے  بولیویا  میں  انسانی حقوق کی پامالی  سے آگاہ کیا ہے۔

روزنامہ  الشرق الاوسط:امریکہ 23 سالوں میں پہلی بار سوڈان کے ساتھ سفیروں  کا تبادلہ کرے گا۔

روزنامہ  القدس العربی: صدر ایردوان : شام کی سرزمین پر ہماری نظر نہیں ہے اور لالچیوں کو وہاں سے نکل جانا چاہئے۔

الجزیرہ: لبنانی صدر نے وزیر اعظم کے امیدوار کی نامزدگی کے لئے ضروری مشاورت کے آغاز کے لئے تاریخ طے کر لی ہے ۔

5فرانس 24:  دسمبر کی ہڑتال: پنشن اصلاحات کے خلاف  مہم کی وجوہات۔

روزنامہ  لے پیرزئین: ویری  چتیلن شہر میں پولیس اہلکاروں کو  زندہ  جلانے کے الزام میں مجرمین  کو  10 سے 20 سال قید کی سزا۔

روزنامہ لے مونڈ : چوری  شدہ ویڈیو کی ریلیز سے نیٹو سربراہی اجلاس میں ٹرمپ اور ٹروڈو کے مابین تناؤ پیدا ہوگیا۔

روس نیو ز ایجنسی طاس: جرمنی کی دو روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کا روس جواب دے گا۔

انٹر فیکس:   صدر پوتین نے کہا کہ بلغاریہ ترک اسٹریم  قدرتی گیس پائپ لائن بچھانے کے کام میں  جان بوجھ کر سست روی سے کام لے رہا ہے۔

روزنامہ   گازیتیم  روس:  پیسکوف: نیٹو کے بجٹ میں اضافہ  ہمارے لئے  باعثِ تشویش  ہے۔ 

 



متعللقہ خبریں