عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 04.12.2019

عالمی زرائع ابلاغ

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 04.12.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ: عراق میں مظاہرے عروج پر ہیں۔

روزنامہ   الوطن: شہزادہ ولیم تین  روز کے سرکاری دورے پر اومان  روانہ  ہو گئے۔

این ٹی وی: لندن میں چار  فریقی سربراہی  کانفرنس،  چانسلر مرکل  کی صدر ایردوان سے ملاقات  پر خوشی کا اظہار ۔

ڈائچ اویلے:جرمنی کے دارالحکومت برلن میں نیا ایئرپورٹ 31 اکتوبر 2020 کو کھولا جائے گا۔ ہوائی اڈے کی تعمیرکا   آغاز سن  2006 میں  ہوا تھا۔

ہینڈ لز بلاٹ: ڈیملر ، جن  کا مقصد برقی گاڑیوں میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے  نے اگلے تین سالوں میں دنیا بھر میں اپنی فیکٹریوں میں اہلکاروں کی تعداد میں کم از کم 10ہزار افراد  میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ ال پائیس : وینزویلا نے آئندہ انتخابات کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو مدعو  کردیا ۔

میلینو کوم:  لیبارن کنبے کے قتلِ  عام کے سلسلے میں گرفتار افراد صرف قربانی کا بکرا ہیں۔

روزنامہ  وانگوارڈیا: میلانیا ٹرمپ ، "وائٹ ہاؤس میں مونا لیزا، " خاتونِ  اول کی زندگی کی کہانی کے بارے میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:امریکہ نے روسی وفد کو ویزے کا اجراء نہیں کیا ہے۔

روس نیوز  ویب  سائٹ لینتا :  جرمنی امریکہ کے "نارتھ اسٹریم ٹو"  منصوبے کے خلاف ممکنہ پابندیوں کا جواب دے گا۔

روس نیو ز ایجنسی طاس:یوکرائن کے وزیر خارجہ نے " چار فریقی  نار مونڈی "  سے متعلق فیصلے کے  مسودے کے مندرجات کا انکشاف کردیا۔

روزنامہ  لے مونڈ: لندن میں ، ٹرمپ اور ماکروں  نے نیٹو اور شام پر اختلاف رائے ظاہر  کردیا ۔

روزنامہ لا پیرزئین : 5 دسمبر کی ہڑتال: فرانس میں 90فیصد  ٹرینیں رکی رہیں گی۔

روزنامہ لے سیور: یورپ کی  ماحول  سے متعلق  تاریک تصویر۔



متعللقہ خبریں