عالمی ذرائع ابلاغ 18.11.19

عالمی ذرائع ابلاغ 18.11.19

1308317
عالمی ذرائع ابلاغ 18.11.19

***سعودی عرب، روزنامہ الشرق الاوسط: عراق میں عام ہڑتال، ایکٹیوسٹ اغوا کئے جا رہے ہیں۔

 

***قطر، روزنامہ الریا القطریا: اسرائیل  کی طرف سے حملوں میں غزہ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 31 ملین تک پہنچ گیا۔

 

*** عمان، روزنامہ وطن: تہران میں ایک ہزار مظاہرین زیر حراست ، ملک میں تمام بنیادی ضروریات  موجود۔

 

*** نیوز سائٹ بلِڈ: ہانگ کانگ میدان جنگ بن گیا، پولیس گاڑیاں جل رہی ہیں، پیٹرول بم اور پتھر ہوا میں اڑ رہے ہیں اور ہر طرف آنسو گیس کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ٹیکنیک یونیورسٹی کے طالبعلم پولیس کے مقابل رکاوٹیں کھڑی کئے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم مرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

***ڈوچے ویلے: امریکہ میں بجٹ مباحث بے نتیجہ رہے۔ یورپی یونین کے 2020 کے بجٹ  کے بارے میں برسلز مذاکرات سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ اہم متنازع  پہلو کا موضوع یہ ہے کہ ایک بلین یورو  مالیت کے بجٹ  کا حجم کیا ہو گا۔

 

*** ڈوچے ویلے: ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری مظاہروں میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 2 افراد ہلاک ۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق کُل ایک ہزار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

***لی پارسئین: فرانس کے شہر مارسیلیا میں کلاشنکوف حملے میں ایک شخص ہلاک 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

*** لی موند: فرانس کے علاقے رونے ۔آلپس میں برفباری کی وجہ سے 33 ہزار گھروں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع۔ ایک جوڑا کارڈو ڈی آکسائیڈ سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔

 

***لی فیگارو: سینیگال کی  فرانس سے 3 پیٹرولنگ بحری جہاز اور میزائل کی خرید۔

 

***الپائس: اسپین میں سیاسی رکاوٹوں نے ملک کے سرکاری دوروں کا راستہ بھی مسدود کر دیا۔

 

***الموندو: بولیویا میں بحران کا مہینہ، 23 افراد ہلاک اور مفاہمت کا دور دور تک کوئی نشان نہیں۔

 

***روس خبر رساں ایجنسی ریا نووستی: بنڈس ٹیگ کے اسمبلی ممبر نے کہا ہے کہ یورپ کو امریکہ کی محلول گیس  کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 

***روس، روزنامہ وستی: روس آبنائے کیرچ  سے تحویل میں لئے ہوئے یوکرائن  کے بحری جہاز واپس کر رہا ہے۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روس سعودی عرب کے ساتھ ایس۔400 میزائل کی فراہمی کی شرائط  کے بارے میں مذاکرات کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں