عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.11.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.11.2019

1306542
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.11.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الشرق الاوسط: مصر   کی ثالثی کے  نتیجے میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے مابین جنگ بندی کا آغاز ۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ: عراقیوں  کے  مظاہرے جاری  ہیں اور انہوں نے   ’’ تحریر اسکوائر ‘‘  ترک  کرنے  سے انکار کردیا ہے۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ: لبنان: وزیر اعظم الحریری نے صدر بیری کی نئی حکومت تشکیل دینے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے بیری کو متنبہ کیا ہے کہ ایسا کرنے  سے  ملک میں   سیاسی خلا  پیدا ہو جائے گا۔

زیت آن لائن : صدر ایردوان شام میں 10 لاکھ مہاجرین کو بسانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سپیگل آن لائن: داعش  کے ملزمان  اس وقت   جرمنی میں  رہائی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

آر بی بی 24 جرمنی: برلن برانڈنبرگ میں پہلی   ٹیسلا گاڑی 2021 میں تیار کی جائے گی۔

روزنامہ ال مونڈو: ایومورالیس   نے کہا کہ    وہ امیدوار کے طور پر نہیں بلکہ   حالات کو بہتر بنانے  میں مددگار ہونے کی غرض سے واپس  آنے کے لیے تیار ہیں۔

اسپین کے بادشاہ نے کہا ہے کہ  کیوبا  میں  انسانی حقوق اور رائے عامہ کی آزادی کا احترام کرنے کے لئے ڈیمو کریسی کی اشد ضرورت ہے ۔

روزنامہ   لا  وانگوارڈیا : اسپین میں ، لیبر پارٹی (PSOE)  اور دیگر  سوشلسٹ پارٹی یوپی (یونیداس پوڈیموس) کے درمیان جاری کوالیشن  سے متعلق  خدشات کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:صدر ٹرمپ اور صدر ایردوان  S-400  میزائیلوں کی ترکی منتقلی  کے  مسئلے کو حل کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

طاس: یورپی  کونسل  کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا دعوی ہے کہ روس یوروپی یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر نہیں بلکہ   اسٹریٹجیک پرابلم ہے ۔

روس  نیوز ایجنسی  اِزویستیا: نئے صدر زیلنسکی سے یوکرین باشندوں کی مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

روزنامہ لے مونڈ: فرانس میں   اسپتال کا بحران: طبی عملہ آج غیر معمولی مظاہرہ کرے گا۔

روزنامہ  لے فیگارو: ترک امریکہ تعلقات میں  موجود مسائل کے حل کے لئے صدر ٹرمپ کی جانب سے  صدر ایردوان کا خیر مقدم ۔

روزنامہ  لے سیور بلجیم:  ڈونلڈ ٹسک: "بریگزٹ   کا حقیقی  معنیٰ برطانوی سلطنت کا خاتمہ ہے"۔



متعللقہ خبریں