عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.08.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.08.2019

1256014
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 21.08.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الشرق الاوسط :عراق میں ایران کے حمایتی  گروپوں والے علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات۔

 روزنامہ الرایہ القطریہ : ایک اسرائیلی آجر نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی جاسوسی کے طیارے فروخت کرنے کی راہ ہموار کرلی ہے ۔

روزنامہ المستقبل لبنان: ترکی نے شامی انتظامیہ کو علاقے کی صورتحال سے متعلق  متنبہ کیا ہے ۔

روزنامہ El Periódicoاسپین: صدر مادورو نے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

روزنامہLa Terceraچلی:  ارجنٹائن میں جاری اقتصادی بحران  کی وجہ سے سٹاک  ایکسچینج  اس وقت شدید ترین کساد بازاری کا شکار ہے۔

روزنامہEl País: گزشتہ چار سالوں کے دوران چوتھی بار انتخابات کروانے کی راہ کو روکنے کے لیے تین روز باقی۔

ڈائچ اویلے: ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ادلیب میں ہونے والے حملوں سے سے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکت خیزی کا آغاز ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ بلڈ : برطانوی وزیراعظم بورس  جانسن جرمن  چانسلر میرکل سے کیا چاہتے ہیں ؟

روزنامہSpiegel: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے وزیراعظم سے گرین لینڈ کی وجہ سے اپنے مذاکرات کو منسوخ کردیا ہے۔

روزنامہ Le Figaro: خشک سالی سے فرانس میں 4 ملین مکانات کو خطرہ لاحق ہے۔

روزنامہ Le Monde: اوپن آرمز پر سوار پناہ گزین Lampedusaکی بندرگاہ پر ۔

روزنامہLe Parisien: صدر پوتین نے صدر ماکرو ں کو کہا ہے کہ وہ ییلو جیکٹس  جیسےمظاہروں  کو دیکھنا  نہیں چاہتے ہیں ۔

روس نیوز ایجنسی لینتا : روس اور چین متحدہ امریکہ کی جانب سےتیار کیے جانے والے راکٹوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  سے رجوع کریں گے۔

روس نیوز ویب سائٹ Gazeta: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ما کرو ں، روس کے صدر پوتین کو  جی سیون سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے بارے میں متفق۔

روس نیوزایجنسی ریا نووستی:روس  ایک لاکھ 28  ہزار فوجیوں پر مشتمل نئی فوجی مشقوں کی تیاریوں میں مصروف۔  



متعللقہ خبریں