عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

31.07.19

1245562
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

*** الریا القطریہ : دوبئی میں سیاحت  میں مندی سینکڑوں افراد کی بیروزگاری کا سبب بن گئی۔

*** المستقبل، لبنان:سوئٹزرلینڈ نے UNRWA  کی مالی اعانت کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

ایک دوسرے لبنانی اخبار الا حیات  کا کہنا ہے کہ روس ۔ ایران مشترکہ فوجی مشقیں عنقریب بحرِ ہند میں شروع ہوں گی۔

دوئچے ویلے : فرینکفرٹ میں ایک 8 سالہ بچے کی ریلوے لائن  کی جانب  دھکیلے جانے پر ہلاکت کے بعد جرمن وزیرِ داخلہ  سی ہوفر نے  ٹرین اسٹیشنوں پر سیکورٹی کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اشٹوٹ گارٹر ناخرہتن: ہسپانوی جزیرے مایورکہ میں کشیدگی: جرمن شہریوں نے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے ٹریفک سائنز  کو گرایا اور پولیس پر حملہ کیا۔

بلڈ ڈاٹ ڈی ای: امریکہ نے جرمنی کو آبنائے ہرمز میں سیکورٹی اقدامات میں ہاتھ بٹانے کی سرکاری طور پر اپیل کی ہے۔

لا ٹیمپس:فرانس میں شرح نمو سال کی دوسری سہہ ماہی میں سست روی کی شکار ہوئی  ہے۔

لا فیگارو:  ماہ جولائی میں 17٫710 قیدیوں کی تعداد کے ساتھ فرانسیسی جیلوں میں  قیدیوں کی حد درجے تعداد میں کچھ حد تک گراوٹ آئی ہے۔

لے موند: فرانسیسی ہوائی فرم ایئر فرانس  ،درمیانے اور قلیل فاصلے کے حامل طیاروں کی تعداد میں ایئر بس کے آرڈرز کے ساتھ اضافہ اور جدت  لا رہی ہے۔

روسی اخبار ویسطی:  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ"روس کے ساتھ اسلحہ کے کنڑول پر مبنی ایک معاہدے پر  دستخط کیے جائینگے۔

کومیرسانت: امریکہ میں کانگرس ارکان سالیس بری کے واقع کے حوالے سے روس کے خلاف نئی تدابیر اختیار کیے جانے کا مطالبہ پیش کررہے ہیں۔

روسی خبر ایجنسی طاس: متحدہ امریکہ میں  عدالت نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے بارے میں ڈیموکریٹ پارٹی  کی مقدمہ دائر کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

الا موندو: مصر نے ہسپانوی دفترِ خارجہ کے مطالبے پر میڈرڈ   میں اپنے سفارتخانے کے دوسرے نمبر کے  سفارتکار کو خاندان کے اندر تشدد   کرنے  کے مسئلے کے باعث ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا ہے۔

الا پائس:ہسپانوی  سائنسدانوں نے  انسانی اعضا کی پیوند کاری میں ایک انقلاب برپا کرنے والی ایک  دریافت  کو عملی جامہ پہناتے  ہوئے انسانی بنیادی خلیات کو جانوروں کے  ایمبریوز میں منتقل کرنے  میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اور آخر میں ارجنٹائن کے اخبار کلارین کی ایک خبر کے مطابق  چینی طالب علموں کی  ترجیح بیونوس آئرس ہے، یہ شہر علاقے کے دیگر شہروں کے مقابلے میں حصولِ تعلیم کی ایک بہترین کیمپس کی حیثیت رکھتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں