عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26/07/19

1242898
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی زبان کے اخبار  الشرق  الاوسط    نے لکھا ہے کہ تیونس    میں سبسی کی وفات کے بعد    قومی دھارے میں اتحاد   کی اپیل  کی جا رہی ہے ۔

القدس العربی  :   عراق میں امریکی فوجی دستے کادوران فرائض  شراب نوشی کا اسکینڈ ل،دوسری جانب  امریکی بحریہ کے 16 ملازمین پر   غیر قانونی انسانی تجارت کا الزام ۔

الرایہ :  ترکی نے  ایس -400  دفاعی نظام کی  تنصیب   کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ۔

 Bild.de: جرمنی میں گرمی کی لہر،یونینوں نے مزدوروں کے لیے تعطیالت کا مطالبہ کر دیا ۔

Focus.de  ترک مرکزی بینک کے گورنر نے  سود کی شرح میں کمی کر دی ۔

Faz.de جرمنی میں ہر دو ریٹائر افراد میں  سے ایک  900 یورو  سے کم تنخواہ لیتا ہے۔

 Le soir بیلجیئم اخبار  کا لکھنا ہے کہ   ملک  عمر رسیدہ معاشرہ برداشت نہیں کر سکتا ۔

لے فیگارو : گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال ،فرانسیسی عوام  سخت سزاوں کے حق میں ۔

 لے موندے:  تیونسی صدر سبسی کی وفات ،ملک غیر یقینی  کی صو رت حال سے دوچار

الناسیونال  وینیزویلا : امریکی ایوان نمائندگان  نے  وینیزویلا کے  تارکین وطن کو عارضی تحفظ دینے  کا قانون منظور کر لیا ۔

 الپائس  اسپین:  ہسپانوی وزیراعظم سانچیز      پر دوسری بار پارلیمان نے   اعتماد نہیں کیا   لیکن   امکان ہے کہ مذاکرات   ہونگے۔

 کنال  ون کولومبیا : نوٹر  ڈیم کیتھڈرل  کی تعمیر نو  کےلیے           ایک مقابلہ  وینیزویلا نژاد معمار نے جیت لیا ۔

 ریا نووستی روس:  ٹینس کھلاڑی  سویتلانا کوزینتسووا   پر ویزے کے حصول میں مشکلات پیدا کرنے پر روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  کھلاڑیوں کو سیاست کا آلہ کار نہ بنائے۔

 روسیس کایا اخبار :یوکرین  کی حفاظتی قوتوں  کے زیر قبضہ   روسی آئل ٹینکر  کے ملازمین کو رہا کرتےہوئے روس بھجوادیا گیا ہے ۔

Lenta.ruخبر ایجنسی: آسٹریا نے   مطلوبہ فہرست میں  شامل روسی خفیہ ایجنٹ  ایگور زائتسیف  کی سرگرمیوں    سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں