عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

20.03.19

1167367
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الاشرق الااوسط: روسی وزیر دفاع کے دورہ شام کے دوران دمشق کے جوار میں چند دھماکے رونما ہوئے ہیں۔

لبنانی روزنامہ الامستقبل  کا کہنا ہے کہ کیا عمان اوپیک معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لے گا؟

الرایہ القطریہ:  متحدہ عرب  امارات کالے دھن کو سفید بنانے کے اسکینڈل   پر پردہ ڈالنے کے لیے سویٹزرلینڈ میں اپنی بینک شاخ کو بند کرنے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔

دوچے ویلے :  نیوزی لینڈ کے قتلِ عام کے بعد ۔ کرائسٹ چرچ  کی طرح نسل پرستی کا ہر مقام پر چرچا۔

تاگیش اشپیگل: ترکی کی  تجویز۔ ایردوان اور اشٹین مائیر   ممتاز فٹ بالر مسعود اوز اِل کے نکاح کے گواہ بنیں۔

مغربی جرمنی کا روزنامہ  ،ویسٹ دوشے زائی تنگ: دو پولیس اہلکار زخمی ۔ کردی مظاہرین  کی WDR   کے کولن  دفتر  پر قبضہ کرنے کی کوشش ۔

الا ُمندو، اسپین: الیکشن کمیشن کی قرار داد کے مطابق اگر  کاتالونیا حکومت کے صدر قویم  تورا  نے قید میں  ہونے والے  سیاستدانوں  کی علامت  زرد فیتوں کو سرکاری اداروں سے  ہٹائے جانے   کو مسترد کر دیا  تو پھر کاتالونیا پولیس کو یہ خدمات ادا کرنی پڑیں گی۔

الا پائس ، اسپین: اسپین کیے سابق حکومتی سربراہ زاپا تیرو  نے اعلان کیا ہے کہ وہ  حکومتِ اسپین اور یورپی یونین   کی چھت تلے نہیں بلکہ ذاتی طور پر ونیز ویلا کا دورہ کریں گے۔

الا کلارین، ارجنٹائن: اقوام ِ متحدہ اور یورپی یونین ارجنٹائن میں خواتین کے خلاف  پر تشدد کاروائیوں کا سدِ باب کرنے کے   زیر مقصد 600 ملین ڈالر کا ایک بجٹ مختص کریں گے۔

روسی طاس خبر ایجنسی : قزاقستان کے سابق اسپیکر ِ اسمبلی جومارت توکا یف نے   پارلیمان کی مشترکہ نشست  کے دوران حلف اٹھاتے ہوئے   سرکاری طور پر صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

روسی ریا۔ نووستی خبر  ایجنسی : روسی صدر ولادیمر نے سال 2019 کے پہلے استعفی کی منظوری دے دی ہے۔  گورنر چیلیا  بنسک نے اپنا استعفی ٰ صدر کو پیش  کیا تھا۔

لینتا ڈاٹ آر یو نیوز پورٹل: روسی پارلیمنٹ  نے   یوکیرینی وزیر ِ خارجہ  کے اعلان  کہ "ماسکو قدرتی گیس کی ایک نئی جنگ  کی تیاریوں  میں ہے" کو 'اشتعال انگیزی ' قرار دیا ہے۔

لا فیگارو: لا چار  تیزا مئے کی  بریگزٹ کو ملتوی کیے جانے کی درخواست۔۔

لاموندے " اسرائیلی وزیرِ قانون عام انتخابات کی مہم کو فاشزم مؤقف کے ساتھ کامیا ب بنانے کے درپے ہیں۔

لیبریشن :  فرانسیسی وزیرِ داخلہ  کرسٹوف کاستا نیر   فرانس کو در پیش  مشکلات کی پہلی کڑی۔

 



متعللقہ خبریں