عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.03.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1163471
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 14.03.2019

سامعین کرام۔ روزنامہ شرق الاوسط: عراق کے شیعہ رہنما سستانی نے  ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

 اخبار الخلیج بحرین:  امریکہ ایران کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام کے لئے ایک خصوصی ادارہ قائم کر رہا ہے۔

 الرایہ القطریہ قطر:  امریکہ کےوزیر خارجہ   نے قطر پر  پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں  سے ٹینڈر میں حصہ لینے والے  ممالک کے ناموّں پر  سے  پردہ اٹھا لیا ۔

فوکس:  ترکی نے ایتھو پیا میں ہونے والی فضائی حادثے کے بعد بوئنگ میکس 8پر  پابندی عائد کردی ہے۔

ڈوئچ اویلے: سعودی عرب میں انسانی حقوق کا دفاع کرنے والےLudschain Al-Hathlulکی گرفتاری کے دس ماہ بعد ، عدلیہ کے روبرو پیش کیا گیا۔

 اے آر ڈی ٹی وی: یونیورسٹی میں داخلے کے  اسکینڈل کے بعد فلمسٹارLori Loughlinکو حراست میں دےلے لیا  گیا ہے۔

ریہ نووستی   نیوز ایجنسی روس: امریکن فوجی طیارے  نے طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں روس کی سر زمین پر مشاہداتی پرواز کی۔

 روزنامہ اِزوستیا  روس:   روس نے بوئنگ 737 میکس فیملی کے تمام طیاروں کی پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

روس طاس نیوز ایجنسی: ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کے صدر  پوتین  کے ساتھ بات چیت کی غرض سے تھوڑی بہت روسی  زبان سیکھ لی ہے۔

 لبریشن فرانس: بنگلہ دیش ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو ایک  غیر آبادجزیرے پر آباد کرے گا۔

Le Tempsسوئٹزرلینڈ: فرانسیسی پولیس نے بڑھ چڑھ کر تشدد میں حصہ لیا۔

Le Figaroفرانس:  صدر ماکروں  نے کہا ہے کہ ان کا ملک  ایتھوپیا سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے ۔

El Mundoاسپین:  وینزویلا میں بجلی کی ترسیل کی منقطع ہونے کی وجہ سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے

Prensa Latinaکیوبا: کیوبا کے ساحلی علاقے Varaderoکو  ٹریول چوائس  کی جانب سےسن  2019 کےدوسرے بہترین بیچز کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

El Paísاسپین: بارسلونا ایک بار پھر میسی کے  گولوں کی وجہ سے سیمی فائنل میں۔



متعللقہ خبریں