عالمی ذرائع ابلاغ - 26.10.2018

عالمی ذرائع ابلاغ - 26.10.2018

1076156
عالمی ذرائع ابلاغ - 26.10.2018

فرانس کی اے ایف پی  نیو ایجنسی   کے مطابق  صدر ایردوان  سعودی صحافی   جمال خاشقجی   کے قتل کے بارے میں کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث  تمام افراد کو  سزا دینے کی ضرورت ہے۔

جرمنی   کی ڈی پی اے  ایجنسی  : صدر ایردوان نے کہا ہے کہ   جمال  خاشقجی کے  قتل  کی دراصل پہلے ہی  سے منصوبہ بندی   کی گئی تھی۔

اٹلی   کا روزنامہ  لا سٹیمپا:  صدر ایردوان    نے سعودی عرب کے شاہ  سلمان سے جمال خاشقجی   کے قتل کی واردات ترکی میں ہونے کی بنا پر  اس کا  مقدمہ ترکی ہی میں چلانے    کی اپیل کی ہے۔

چین   کی Xinlang انٹرنٹ ویب سائٹ:  صدارتی ترجمان   ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ مسئلہ شام کو حل کرنے کے  دائرہ کار میں   روس، فرانس اور  جرمنی  کے رہنماوں کو مدعو کرتے ہوئے   27 اکتوبر  کو چار فریقی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ایران   کی آئی  ایس ا ین اے  نیوز ایجنسی:   وزیر قومی دفاع   حلوصی آقار   نے کہا ہے کہ  شام کے علاقے   ادلب سے بڑی تعداد میں  بھاری اسلحہ پکڑا گیا ہے۔

برطانوی  رائٹرز نیوز ایجنسی :  وزیر قومی دفاع حلوصی آقار   نے  ترکی کے    تحقیقاتی بحری جہاز پر یونانی فریگیٹ کے حملے کے چند روز بعد بیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ یونان کو مشرقی  بحیرہ روم    میں  ترکی کے امور میں کسی قسم کی مداخلت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

روسی  ریا نووستی خبر ایجنسی:  یونان کے   ترکی میں مقیم سفیر کو وزارتِ خارجہ  طلب کرتے ہوئے   بحیر ایجین میں  دو طرفہ  سمجھوتہ موجود نہ ہونے کی صورت میں  کسی قسم کا کوئی قدم اٹھانے  کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کیا ہے۔

 

جرمنی   کی ڈی پی  اے نیوز ایجنسی:  ترکی کے روس سے    خریدنے  جانے والے ایس  -400 میزائیل دفاعی سسٹم کے   نصب کرنے  کا کام  اکتوبر  2019 میں شروع کردیا جائے گا۔

جاپان کا اقتصادی روزنامہ،  نی ہون کی زائی شیمبن:  ترکی کی خفیہ سروس  کے مطابق  شام میں  گزشتہ تین سالوں سے یرغمال بنائے گئے  جاپانی  صحافی   جون پی  یاسودا  کو علاقے سے نکال کر ترکی پہنچادیا گیا ہے۔جہاں سے اسے جلد ہی جاپان روانہ کردیا جائے گا ۔

وائس آف رشیا:  ترک سٹریم  گیس پائپ لائن  پراجیکٹ   میں ترکی کے  دوسرے زمینی حصے  کی تعمیر کا آغاز  2019 میں ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں