عالمی ذرائع ابلاغ

31/08/18

1040690
عالمی ذرائع ابلاغ

***برطانوی رائٹرز ایجنسی    نے  وزیر خزانہ  برات البائراک  کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ترکی پر  امریکی پابندیاں  خطے میں   عدم استحکام  پیدا  کریں گی  جس سے علاقے میں دہشتگردی اور مہاجرین  کا بحران  پیدا ہو سکتا ہے ۔

 

*** ایران کی  خبر ایجنسی ایرنا   کے مطابق ،ترکی   اب  عرب  اور مشرق بعید کے سرمایہ کاروں    کی توجہ حاصل کرنے  کی کوشش میں ہے  جبکہ اس نے چین کے ساتھ تجارت میں مقامی کرنسی استعمال کرنے  کا بھی طریقہ  تلاش کرلیا ہے ۔

 

***صدائے روس کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان  ، شام کے موضوع پر  سہ رکنی سربراہی اجلاس  کے سلسلے میں 7 ستمبر کو  ایران روانہ  ہونگے۔

***  روس کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی  ریا نووستی     نے خبر دی ہے کہ  روس  نے  ترکی کو فراہم کیے جانے والے  ایس 400  دفاعی نظام  کی تیاری  تیز کر دی ہے اور امید ہے کہ   وہ پہلا نظام اگلے سال تک ترکی کے حوالے کر دے گا۔

 

***چینی ژین ہوا ایجنسی    کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے  اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا  کہ   ترکی اس وقت اقتصادی  سازشوں  کی زد میں ہے  مگر قوم کا ارادہ  اور ہماری مثبت پالیسیاں  ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گی ۔

 

***صدائے امریکہ  نے صدر ایرودان کے بیان کو  جگہ دی جس میں انہوں نے کہا کہ   شام کے بعض علاقوں   کو دہشتگردوں سے پاک  کر دیا گیا ہے اور مزید علاقوں   میں بھی   ترک فوج امن و امان بحال کرے گی ۔

 

***امریکی ایسو سی ایٹڈ پریس  کی خبر کے مطابق ، شام کی صورت حال پر غور کےلیے صدر ایردوان نے  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف   سے رابطہ   کیا ۔

 

***جرمن  ڈر اشپیگل  کا لکھنا ہے کہ   ترکی    نے  شامی سرحد اور  شام کے اندر   اپنی نفری بڑھا دی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں