عالمی ذرائع ابلاغ - 22.06.2018

عالمی ذرائع ابلاغ

997472
عالمی ذرائع ابلاغ - 22.06.2018

روس کی  طاس خبر رساں ایجنسی  کی خبر کے مطابق  ترکی  سن 2019 میں انتاریکا میں  سائنسی  مرکز قائم کرنے کا خواہاں ہیں۔

ایران  کی فارس خبر رساں ایجنسی :  صدر رجب طیب ایردوان     نے   اپنے  ازبک ہم منصب   شوکت   مرزییوریف سے ٹیلی فون  پر بات چیت کرتے ہوئے  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برطانوی  رائٹرز نیوز ایجنسی : ترک مسلح افواج  نے شام  کے شمال میں دہشت گرد تنظیم   پی کے کے/پی وائی ڈی- وائی پی   جی کے زیر  قبضہ علاقے منبیج  میں اپنی گشت کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈائچ اویلے  :  وزیر خارجہ  مولو چاوش اولو  نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے/پی وائی ڈی- وائی پی   جی  ،   چار  جولائی سے   شام میں منبیج کے علاقے سے اپنا انخلا شروع کردے گی۔

اطالوی آنسا میڈ  نشریاتی ادارہ: صدر رجب طیب ایردوان   نے  کہا ہے کہ  ترکی میں  تیسرا   نیوکلئیر پلانٹ  بھی تعمیر کیا جائے  گا۔  

ایران فارس نیو ایجنسی: اقوام   میں شام   کے موضوع سے متعلق خصوصی نمائندئے  سٹیفن  دے مستورا  نے کہا ہے کہ   ایران، ترکی اور روس کے نمائندوں کو  نئے سرے سے جینوا میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

روس  سپنتیک نیوز ایجنسی:   یورپی یونین  کے امور کے وزیر  اور چیف نگو شی ایٹر  عمر چیلک نے   یورپ میں بڑھتے ہوئےانتہا پسند دائیں باوز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انتہا پسند دراصل  یورپ  کے لیے داعش سے کم نہیں ہیں۔

وائس آف امریکہ :  ترکی میں  صدارتی اور قومی اسمبلی  کے انتخابات  کے لیے غیر ممالک میں آباد  3 ملین  چار لاکھ 7 ہزار ووٹرز  میں سے نصف  کے لگ بھگ   نے اپنا ووٹ استعمال کیا ہے اور اس طرح انچاس فیصد ووٹروں   نے اپنا حقِ رائے  دہی   استعمال کیا ہے۔

چین کی سرکاری  نیوز ایجنسی شین ہوا:   موسمِ گرام میں ترکی   کا شمال مشرقی  علاقہ  اپنے پہاڑوں کی  خوبصورتی  کی  بدولت  چینی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

برطانوی      عربی زبان کا روزنامہ الاوسط:  دنیا کا سب سے بڑا تعمیراتی بحری جاز  تین بار آ بنائے  استنبول  سے ہو کر گزرا ہے ۔ یہ بحری جہاز بحیرہ اسود میں  ترک اسٹریم پائپ لائن بچھائے گا۔

بوسنیا ہرزِ گوینا  نیوز  پورٹل : ترکی اور بوسنیا ہرزِ گوینا  کے درمیان تجارتی حجم  سن 2003 سے اب تک  دس گنا اضافہ ہوتے ہوئے   700 ملین تک پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں