عالمی ذرائع ابلاغ

13/04/18

950770
عالمی ذرائع ابلاغ

*** ایرانی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق،   ترکی نے افغان حکومت کے طالبان  کے ساتھ مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

*** بی بی سی  ترک  ویب سائٹ  کا لکھنا ہے کہ  وزیراعظم بن علی یلدرم   نے   غیر قانونی راستوں سے ترکی آنے والے افغان باشندوں کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا ہے ۔

 

***جرمن ڈی پی اے خبر رساں ایجنسی نے  صدر ایردوان کے بیان کو جگہ دی  جس میں انہوں نے  کہا  کہ غوطہ الشرقیہ  اور دوما پر کیمیائی حملوں کے مرتکب  افراد حساب  ضرور دیں گے۔

 

*** امریکی ترک ویب سائٹ کے مطابق  وزیراعظم بن علی یلدرم   نے  کہا ہے کہ    ترک فوجی جہاں موجود ہوں وہاں امن  کی ہوائیں چلتی ہیں۔

 

*** برطانوی  خبر رساں ایجنسی   نے صدر ایردوان  اور روسی صدر پوٹین کے درمیان ٹیلیفون بات چیت کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ   شامی انتظامیہ کے زیر محاصرہ   غوطہ الشرقیہ   میں    شہریوں کی اموات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

 

***امریکی ترک ویب سائٹ  نے نائب وزیراعظم بکر بوزداع  کا بیان     جاری کیا ہے جس میں انہوں  نے  عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ شام کے تصفیئے کےلیے مل کر کام کرے۔

 

***بی بی سی   ترک ویب سائٹ   کا لکھنا ہے کہ صدر ایردوان نے  عفرین کی  شامی انتظامیہ  کو حوالگی سے متعلق  روسی  وزیر خارجہ کے بیان پر نکتہ چینی کرتےہوئے کہا کہ اس فیصلے کا اختیار حکومت ترکی کو ہے ۔

 

***جرمن ڈوئچے ویل  کی خبر کے مطابق ، صدر ایردوان  نے دیار غیر میں بسے ترک  باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  مقیم ممالک  کی سیاست میں ضرور حصہ لیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں