عالمی ذرائع ابلاغ

30/03/18

942638
عالمی ذرائع ابلاغ

*** برطانیہ سے شائع ہونے والے عربی اخبار الحیات کے مطابق   ترکی نے  شامی قصبے عفرین کو  پی کےکے  ،پی وائی ڈی اور پی وائی جی سے پاک کرتےہوئے  علاقے پر کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

***صدائے امریکہ  نے  صدر رجب طیب ایردوان  کے حوالے سے خبر دی جس میں انہوں نے  متنبہ کیا کہ   عراق کے علاقے سنجار میں  بھی ہم پی کےکے کے خلاف آپریشن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

*** جرمن  اخبار ہوشرین زیٹونگ   کا لکھنا ہے کہ  انسٹا گرام پر تصاویر     بھیجنے  میں  جمہوریہ چیک کا شہر پراگ سر فہرست ہے جس کے بعد اطالوی شہر روم اور ترک شہر انقرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

*** جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویل   نے صدر ایردوان کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے  ایک بارپھر    یورپی یونین میں ترکی کی مستقل رکنیت  کے ہدف کا اعادہ کیا ہے ۔

 

***برطانوی خبر رساں ایجنسی  رائیٹرز کا کہنا ہے کہ   صدر ایردعان  نے بلغاریہ کے  سیاحتی شہر وارنا میں  منعقدہ ترک۔یورپی   یونین اجلاس  کے دوران  کہا کہ   ترکی کو اگر یورپی  یونین میں شامل نہیں کیا گیا تو یہ  ایک بڑی غلطی ہوگی ۔

 

*** جرمن  ڈوئچے ویل کی ایک اور خبر کے مطابق   ،4 مارچ کو برطانوی شہر سیلسبری میں سابقہ   روسی ایجنٹ اور   اس کی بیٹی  پر اعصابی گیس حملے کی ترک دفتر خارجہ نے مذمت کی ہے

 

***بی بی سی   نے  وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے بیان  کا حوالہ دییا ہے جس میں انہوں نے  یورپی یونین کے ترکی کی رکنیت کے حوالے سے پی رفت کو مایوس کن قرار دیا ہے ۔

 

***امریکی ۔ترک ویب سائٹ کا لکھنا ہے کہ  یورپی یونین  کمیشن کے صدر  یاں کلاڈ ینکر نے  اس بات کی ضمانت دی ہے کہ      وہ ترکی۔یورپی یونین  رکنی مذاکرات     کے تسلسل کے حامی ہیں۔

 

*** صدائے روس  نے  امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون بات چیت کا  ذکر کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے شام کے حوالے سے ترکی  سے تعاون   پر زور دیا ہے ۔

 

*** امریکن۔ترک ویب سائٹ   کا لکھنا ہے کہ حکومت ترکی  نے  سال رواں   کے دوران اقتصادی  ترقی کی شرح  کا تناسب  7 اعشاریہ 4 فیصد  کے لگ بھگ رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں