عالمی ذرائع ابلاغ  16۔02۔15

عالمی ذرائع ابلاغ  16۔02۔15

673061
عالمی ذرائع ابلاغ  16۔02۔15

 جرمن ریڈیو دوئچے ویلے نے ترکی  کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اق پارٹی جرمنی میں 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم کے لیے مہم شروع کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم بن علی یلدرم جرمنی کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں  ۔وہ ہفتے کے روز اوبر ہوؤسن شہر میں  شروع ہونے والی  " محبان وطن  کا مثبت ووٹ " نام سے شروع کی جانے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور جرمنی میں بسنے والے ترک باشندوں سے مثبت ووٹ ڈالنے کی اپیل کریں گے ۔ توقع ہے کہ ان سرگرمیوں میں 10 ہزار سے لیکر 15 ہزار افراد شرکت کریں گے ۔

روسی خبر ایجنسی سپوٹ نک نے  بتایا ہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی میں ایک ایسا سسٹم نصب کیا جائے گا  جس کے کیمرے   فیس ریڈنگ،  گاڑی کی نمبر پلیٹوں   اور گاڑی کے نچلے حصے کی چیکنگ کرسکیں گے  اور قومی اسمبلی کے کیمپس کے اندر موجود ہر شخص کی حرکات و سکنات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر آلارم دیں  گے ۔ترکی میں تیار اس سسٹم کو پہلی دفعہ قومی اسمبلی میں نصب کیا جائے گا ۔

جرمن  خبر ایجنسی نے" ترک وزارت خارجہ  کیطرف سےمصطفیٰ آکنجی کی حمایت " کے زیر عنوان اپنی خبر میں  و زارت خارجہ کے تحریری اعلان کو جگہ دی ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ نسل پرست قومی عوامی اتحادکیطرف سے  تجویز کردہ اور قبرصی یونانی مجلس میں دس فروری کو قبول کردہ 1950 میں قبرص کے یونانیوں کے درمیان جزیرے کے یونان سے الحاق  کی غرض سےہونے والی رائے دہی کی قبرصی یونانی اسکولوں میں یاد منانے کے فیصلےکے خلاف  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کی قومی اسمبلی نے 13 فروری کو جو اعلان جاری کیا ہے اس میں قبرصی ترکوں کی حق بجانب توقعات اور تشویش کی عکاسی کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں صدر مصطفیٰ آکنجی نے قبرصی یونانی لیڈر سے اس فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے اور ترکی بھی  ان کا ہمخیال ہے ۔

آذربائیجان کی خبر ایجنسی ٹرینڈ  نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک مسلح افواج  کے جنگی طیاروں نے کوہ ہائے امانوس میں دہشت گرد گروپ کی نشاندہی کے بعد  فوری طور پرعلاقے میں  بمباری کی  اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے چار اہداف کو تباہ کر تے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ ضلع حطائی کے گورنر نے بتایا ہے کہ کل کوہ  ہائے امانوس میں پی کے کے کیخلاف کاروائی کے دوران ایک فوجی شہید ہو گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں