عالمی ذرائع ابلاغ   16۔09۔07

عالمی ذرائع ابلاغ   16۔09۔07

567015
عالمی ذرائع ابلاغ   16۔09۔07

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرے   نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں  بتایا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان  نے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت  کے بعد ترکی واپسی  پرطیارے میں  اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  صدر اوباما کیساتھ شام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ صدر اوباما نے  کہا کہ داعش کے زیر کنٹرول راکا  کے علاقے میں مل جل کراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ جس کے جواب میں ہم نے کہا کہ  ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے ترکی اور امریکہ کے فوجی مل کر ضروری قدم اٹھا سکتے ہیں ۔

 فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ ترکی شام میں اس ہفتے فائر بندی ہونے  کی امید رکھتا ہے ۔ ایجنسی کے مطابق جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شام کے بارے میں عالمی طاقتوں  کی طرف سے کوئی معاہدہ طے نہ ہونے کے باوجود ترکی  اس ہفتے شام میں فائر بندی ہو جانے کی توقع رکھتا ہے ۔صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے چین میں روس اور امریکہ کے صدور کیساتھ دو بار ملاقات کی ہے ۔  ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے علاقے حلب میں فوری طور پر فائر بندی کروانے کی ضرورت ہے ۔

 اطالوی انسامیڈ ایجنسی نے بھی ترکی سے متعلق اپنی خبر میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ کل ترکی کی شام سے متصل سرحد سے 1632 افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے۔ترک مسلح افواج نے کل شام کی سرحد سے غیر قانونی طور پر ترکی داخل ہونے  کی کوشش کرنے والے 1632 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 21 افراد ترکی سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس کاروائی کے دوران مختلف نوعیت کی دستاویزات اور کرنسی بھی  برآمد ہوئی  ہے ۔

 جرمن نشریاتی ادارے دوئچے ویلے نے  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جرمن پارلیمانی نمائندوں  نے  ترکی کے انجیر لک فوجی اڈے پر   موجود جرمن دستوں کے معائنے سے متعلق پیدا ہونے والے اختلافات میں نرمی پیدا کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔انھوں نے جرمن اخبار ویلٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے  فوجی دستوں کے معائنے کی اجازت دینے سے متعلق کہا کہ   جرمنی کیطرف سے موجودہ موقف پر قائم رہنے کی صورت میں  معائنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اگر جرمنی نے ترکی کے بارے میں منفی موقف اختیار کیا تو ترکی  فوجی دستے کے معائنے پر پابندی کو جاری رکھے  جائے گا ۔



متعللقہ خبریں