عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ

474800
عالمی ذرائع ابلاغ

ترک ۔امریکی ویب سائٹ ، ٹرکش این وائے نے " نائبو زیر اعظم مہمت شمشک کی نیوجرسی میں مقیم ترک تارکین ِ وطن سے ملاقات " کے زیر عنوان لکھا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے متحدہ امریکہ کا دورہ کرنے والے نائب وزیر اعظم مہمت شمشک نیو جرسی میں ترک طبقوں کے ساتھ یکجا ہوئے۔ واشنگٹن میں جی ۔ 20 اجلاس کے بعد 18 اپریل کو نیویارک تشریف لیجانے والے نائب وزیر اعظم نے اپنی بھاری مصروفیات میں سے فرصت نکالتے ہوئے ترک تارکین وطن سے بات چیت کی۔ اس موقع پر آک پارٹی کے غازین تپ کے ضلعی چیئرمین مہمت ایوب ، فرناس ہولڈنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن فرہاد نصیر اولو اور دیگر حکام بھی موجود تھے جنہوں نے وہاں پر مقیم ترک تاجر جوشکن چیلک کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔

وائس آف ریشیا نے اطلاع دی ہے کہ یورپی کمیشن ترکی کو پناہ گزینوں کے حوالے سے اضافی امداد فراہم کرے گا۔ ریڈیو کی خبر کے مطابق یورپی کمیشن ترکی کو 110 ملین یورو کی اضافی امداد دے گا، کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دائرہ کار میں ترکی واپس بھیجے جانے والے مہاجرین کی خوراک، ادویات اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 60 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کی جائیگی۔ علاوہ ازیں یورپی کمیشن نے اسوقت ترکی میں موجود مہاجرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے زیر مقصد 50 ملین یورو کی اضافی امداد دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

یورو نیوز کہ جس کا مرکزی دفتر فرانس میں ہے "پاپ نے مہاجرین سے معافی مانگی ہے۔" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والی مطابقت پر عمل درآمد کے بعد بحیرہ ایجین کے راستے یونان پہنچنے والے مہاجرین کی یومیہ اوسط تعداد ایک سو سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ مہاجرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور مہاجرین کے بحران پر دنیا بھر کی توجہ مبذول کرانے کے زیر ِ مقصد گزشتہ ہفتے جزیرہ میدیلی کے دورے سے واپسی پر تین کنبوں پر مشتمل 12 شامی مسلمان مہاجرین کو بھی اپنے ہمراہ لیجانے والے کیتھولک دنیا کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسس نے مہاجرین سے معافی طلب کی۔ مہاجرین کے خلاف سرحد بند پالیسیوں پر عمل درآمد پر ایک بار پھر نکتہ چینی کرنے والے پاپ نے مہاجرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ " آپ کے وجود کے باعث آپ کے طرز ِ حیات اور ذہنیت سے خوفزدہ معاشروں کی جانب سے آپ پر اپنے دروازے بند کرنے اور بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر ہمیں معاف کر دیجیے۔"

الجزیرہ نے "فنیر باھچے چہار رکنی فائنلز میں" زیرِعنوان اطلاع دی ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز یورپی لیگ کے پلے آف کوارٹر فائنلز میں ہسپانوی ٹیم ریال میڈرڈ کو 75۔63 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے صفر۔ تین کی برتری قائم کرنے والی ترک ٹیم فنیر باھچے نے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ ٹیم اپنی تاریخ میں گزشتہ سیزن میں بھی فائنلز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

چہار رکنی فائنلز کے سلسلے کے میچ 13 تا 15 مئی جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کھیلے جائینگے۔



متعللقہ خبریں