ترکیہ کے شمشیر زن نے طلائی تمغہ جیت لیا

ترکیہ شمشیر زن ملّی ٹیم کے تلوارباز 'خاقان آکایا' نے فلوریٹ کے بعد ایپی زمرے میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا

2208563
ترکیہ کے شمشیر زن نے طلائی تمغہ جیت لیا

ترکیہ شمشیر زن ملی ٹیم کے تلوارباز 'خاقان آکایا' نے ویل چیئر تلواربازی ورلڈ کپ کے اٹلی مرحلے میں فلوریٹ کے بعد ایپی زمرے میں بھی سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ترکیہ تلواربازی فیڈریشن کے مطابق، پیسا شہر میں منعقد ہ ٹورنامنٹ میں خاقان، جرمنی کے فیلکس شریڈر، پولینڈ کے بارٹلومیج بلسم اور داریوش پینڈر کو شکست دے کر ایپی A زمرے کے فائنل میں پہنچے۔

فائنل میں یوکرائن کے اولیکسی زاکوسیلوو کو 15-10 سے شکست دے کر خاقان فلوریٹ A زمرے کے بعد ایپی A زمرے میں بھی چیمپئن بن گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں