یورپی باسکٹ بال ٹورنا منٹس میں ترکیہ کی نمائندہ ٹیموں کی احسن کارکردگی
2024-2025 سیزن میں، مردوں کی 11 اور خواتین کی 5 ٹیمیں یورپی کپ میں ترکیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں
یورپی باسکٹ بال کپ میں ترکیہ کی نمائندگی کرنے والی 10 ٹیموں میں سے 7 نے فتح کے ساتھ یہ ہفتہ مکمل کیا ہے۔
2024-2025 سیزن میں، مردوں کی 11 اور خواتین کی 5 ٹیمیں یورپی کپ میں ترکیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
ترکیہ سے مردوں کی باسکٹ بال ٹیمیں مختلف یورپی ایونٹس میں حصہ لے رہی ہیں:
یورپی لیگ میں فینرباہچے بیکو، انادولو ایفیس، بی کے ٹی یورپی کپ میں بیشکیتاش، ترک ٹیلی کام ، باہچے شہر کالج۔ باسکٹ بال چیمپئنز لیگ میں گالاتا سرائے، قارشِ یاقا، علی آغا پیٹکم، منیسا باسکٹ بال ٹیم۔ فِیبا یورپی کپ میں برصا اسپوراور توفاش۔
یہ تمام ٹیمیں ترکیہ کی نمائندگی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان سخت مقابلے جاری ہیں۔
فیبا یورپی کپ کے اے گروپ میں توفاش ٹیم نے اپنے پانچوں میچ جیت کر 16 کے گروپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
متعللقہ خبریں
یو ای ایف اے نیشنز لیگ، ترکیہ بمقابلہ ویلز
نیشنز بی لیگ کے چوتھے گروپ میں شامل ترکیہ 4 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے