پیرس اولمپکس 2024 کی شاندار اختتامی تقریب
یہ تقریب شام ہونے سے پہلے پیرس کے اولمپک اسکواڈ کے نیچے شروع ہوئی جو ایک غبارے سے لٹکی ہوئی تھی اور جس میں بجلی اور ایل ای ڈی اسپاٹ لائٹس سے بنی ایک ڈرامائی آگ لگی ہوئی تھی
پیرس اولمپکس اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔
پیرس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں اولمپکس 2024 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب شام ہونے سے پہلے پیرس کے اولمپک اسکواڈ کے نیچے شروع ہوئی جو ایک غبارے سے لٹکی ہوئی تھی اور جس میں بجلی اور ایل ای ڈی اسپاٹ لائٹس سے بنی ایک ڈرامائی آگ لگی ہوئی تھی۔
میگا مقابلوں کی اختتامی تقریب کا آغاز سائنس فکشن سے متاثر لائٹ شو سے ہوا جس میں سنہرے لباس میں ملبوس متعدد خلائی مخلوق تاریک اور بنجر مستقبل کے پس منظر میں گھوم رہی تھیں۔
اس خلائی مخلوق نے اولمپکس رنگز میں سے گزرنے کے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین کے دل کو موہ لیا۔
اس منظر کو فرانسیسی بریک ڈانسر آرتھر کیڈر نے اپنے خوبصورت رقص سے مزید حسین بنا دیا ان کے ارد گرد سینکڑوں رقاص اور کرتب باز موجود تھے جبکہ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس اسٹیج کے ارد گرد کھڑے ہو کر دیکھ رہے تھے۔
متعللقہ خبریں
پیرس پیرا اولمپکس میں ترکیہ نے 28 تمغے حاصل کر لیے
قومی کھلاڑیوں نے 6طلائی، 10 نقرئی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 28 تمغے حاصل کیے