ترک خاتون باکسر نے پیرس 2024 اولمپکس میں نقرئی تغمہ جیت لیا
ٹوکیو 2020 کی اولمپک رنر اپ قومی باکسر بوسے ناز 2024 اولمپکس میں اپنی چینی رقیب سے 4-1 سے شکست کھا کر نقرئی تمغے کی حقدار ٹہری
2173801
ترک قومی ایتھلیٹ بوسے ناز چاکر اولو نے پیرس 2024 اولمپکس میں باکسنگ میں خواتین کی 50 کلوگرام کی کیٹیگری میں نقرئی تمغہ حاصل کر لیا ۔
فائنل مقابلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے فلپ چیٹریئر کورٹ میں ہوا۔
ٹوکیو 2020 کی اولمپک رنر اپ قومی باکسر بوسے ناز 2024 اولمپکس میں اپنی چینی رقیب سے 4-1 سے شکست کھا کر نقرئی تمغے کی حقدار ٹہری۔
ہال میں مقابلہ دیکھنے والے نوجوان اور کھیلوں کے وزیر عثمان آشکن باک نے ایکس سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ " بوسے ناز تم ہمارا فخر ہو۔ میں اولمپکس رنر اپ ہماری قومی کھلاڑی بوسے ناز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"
متعللقہ خبریں
پیرس پیرا اولمپکس میں ترکیہ نے 28 تمغے حاصل کر لیے
قومی کھلاڑیوں نے 6طلائی، 10 نقرئی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 28 تمغے حاصل کیے