پاکستانی ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا اور اولمپک ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔
ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راؤنڈ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔
ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولن تھرو لگا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے آخری تھرو 91.70 میٹر کی پھینکی۔
ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نےجیولن تھرو میں اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا ہے ، ان کی پہلی تھرو ضائع ہوئی اور دوسری تھرو میں ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے تیسری تھرو88.72 میٹر کی لگائی جبکہ چوتھی تھرو 79.40 میٹر کی لگائی۔
ارشد ندیم نے پانچویں تھرو84.87 میٹر اور چھٹی تھرو 91.79 میٹر کی پھینکی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں فیلڈ ہاکی میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
متعللقہ خبریں
پیرس پیرا اولمپکس میں ترکیہ نے 28 تمغے حاصل کر لیے
قومی کھلاڑیوں نے 6طلائی، 10 نقرئی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 28 تمغے حاصل کیے