اولمپکس کھیلوں میں چین سرِفہرست

پیرس اولمپکس 2024 کے دسویں دن کے اختتام پر 21 طلائی، 18 نقرئی اور 14 کانسی  کے تمغے جیت کر چین سرِفہرست

2171829
اولمپکس کھیلوں میں چین سرِفہرست

اولمپکس کھیلوں کے دسویں دن کے اختتام پر چین دوبارہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 کے دسویں دن کے اختتام پر 21 طلائی، 18 نقرئی اور 14 کانسی  کے تمغے جیت کر چین، محض ایک روزہ وقفے کے بعد، دوبارہ  سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے ممالک کی فہرست  میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

دسویں دن کے کھیلوں میں چین  نے کُل 2 طلائی، 3 نقرئی اور 3 کانسی کے تمغے جیت کر امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کھیلوں کے دسویں دن کو امریکہ نے 1 طلائی، 4 نقرئی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مکمل کیا اور کُل 78 تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر  رہا ہے۔

13 طلائی تمغوں کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے  نمبر پر  اور 12 طلائی، 16 نقرئی اور 18 کانسی کے تمغوں کے ساتھ میزبان ملک فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں