ترک قومی خواتین والی بال ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

قومی خواتین والی بال ٹیم نے پیرس 2024 اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں چین کو 3-2  کے اسکور سے شکست دے د دی

2172063
ترک قومی خواتین والی بال ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
A Milli Kadin Voleybol Takimi.jpg
A Milli Kadin Voleybol Takimi.jpg

ترک قومی خواتین والی بال ٹیم اولمپک گیمز میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

قومی خواتین والی بال ٹیم نے پیرس 2024 اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں چین کو 3-2  کے اسکور سے شکست دے د دی۔

چین نے پہلا سیٹ 25-23 سے جیت  لیا  جس کے بعد  قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ 25-21 سے جیت کرکھیل میں اپنا پلہ بھاری کرنا شروع کر دیا،  میچ دو۔ دو سیٹ کی برتری تک پہنچا۔آخری سیٹ کو ترک  ٹیم 12 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے جیت  لیا اس طرح یہ میچ دو کے مقابلے میں تین سیٹس کے ساتھ ترکیہ کے حق میں نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

ترک قومی ٹیم  اٹلی اور سربیا  میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ مدِ مقابل آئیگی۔

 



متعللقہ خبریں