ترک تیر اندازگازوزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس کے انوالیدیز ایرینا میں ہونے والے مقابلوں میں گازوز کا مقابلہ روایتی تیر اندازی کے آخری 16 راؤنڈز میں فرانس کے تھامس چیراولٹ سے ہوا جو کہ انہوں نے5 کے مقابلے میں 6 سیٹس سےجیت لیا
قومی تیر انداز میتے گازوز پیرس 2024 اولمپک گیمز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے انوالیدیز ایرینا میں ہونے والے مقابلوں میں گازوز کا مقابلہ روایتی تیر اندازی کے آخری 16 راؤنڈز میں فرانس کے تھامس چیراولٹ سے ہوا۔
فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 29-25 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرا سیٹ 28-28 سے برابر رہا۔
تھامس چیراولٹ نے تیسرا سیٹ 27-26 سے جیت کر 5-1 کی برتری حاصل کی۔
میتے گازوز نے چوتھا اور پانچواں سیٹ 29-28 کے اسکور کے ساتھ جیت کر اسکور 5-5 کردیا۔
جبکہ میتے گازوز نے ڈرا کے بعد آخری شاٹ میں 10 پوائنٹس بنائے اور ان کے حریف 9 پر رہے۔
قومی کھلاڑی نے 5-1 سے پیچھے رہ کر میچ 6-5 سے جیت کر کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے
متعللقہ خبریں
پیرس پیرا اولمپکس میں ترکیہ نے 28 تمغے حاصل کر لیے
قومی کھلاڑیوں نے 6طلائی، 10 نقرئی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 28 تمغے حاصل کیے