ترکیہ ۔ ہالینڈ میچ کے لیے آذربائیجانی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام

چیمپئن شپ میں احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ترک قومی ٹیم یورپ کی 8 مضبوط ٹیموں میں سے ایک بن گئی ہے، الہام علی یف

2159975
ترکیہ ۔ ہالینڈ میچ کے لیے آذربائیجانی صدر کا نیک خواہشات کا پیغام

ہالینڈ کے خلاف میچ سے قبل ترک قومی فٹ بال ٹیم کے لیے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں الہام علی یف نے قومی ٹیم کی کامیابی کی دعا کی۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ چیمپئن شپ میں احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ترک قومی ٹیم یورپ کی 8 مضبوط ٹیموں میں سے ایک بن گئی ہے، علی یف نے آخری میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے ترک کھلاڑی مریخ دیمر آل  کو مبارکباد دی۔

ان کا کہنا ہے کہ آسڑیا کے خلاف میچ میں تاریخی اور ثقافتی علامت  بھیڑیے کا نشان بنانے پر مریخ کو دو میچوں کی سزا  ایک غیر حق بجانب فعل ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔  میری تمنا ہے کہ ترک ٹیم ہالینڈ کو شکست دے۔

جرمنی کے برلن اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے2024 یورپی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچ میں قومی فٹ بال ٹیم کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

یہ میچ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شب دس بجے شروع ہو گا جسے ٹی آرٹی ۱ پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

آج کا دوسرا کوارٹر فائنل برطانیہ اور سویٹزلینڈ کے درمیان  کھیلا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں