ترک کھلاڑی پر پابندی عائد کرنا ایک غلط فعل ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے قازقستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا

2159790
ترک کھلاڑی پر پابندی عائد کرنا ایک غلط فعل ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے یورو 2024 کے آخری 16  مرحلے میں  ترکیہ کے آسٹریا کے خلاف میچ میں "گرے وولف" کا اشارہ کرنے کی وجہ سے قومی فٹ بال کھلاڑی مریخ دیمرآل کے خلاف تحقیقات شروع کرنے پر یورپی فٹ بال  فیڈریشن پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے قازقستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا "کیا کوئی کہتا ہے کہ جرمنوں کی جرسی پر عقاب ہے، فرانسیسیوں کی جرسی پر مرغ ہے، تم نے مرغ کی طرح کیوں بانگ دے رہے ہو؟"

ایردوان نے کہا وہ قومی ٹیم  کی  حمایت کے لیے اسٹیڈیم میں ترکیہ- ہالینڈ  میچ دیکھیں گے۔

دریں اثنا، جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ایردوان کل ترکیہ اور ہالینڈ کے درمیان ترکیہ کے مقامی  وقت کے مطابق رات دس بجے کوارٹر فائنل میچ دیکھنے آئیں گے۔

صدر ایردوان کے ساتھ مسلسل  رابطے میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  شولز نے ن اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ وہ اکثر ان سے بین الاقوامی  اجلاس میں ملتے ہیں اور فون پر بات بھی کرتے ہیں۔

UEFA کی ڈسپلنری کمیٹی نے مریخ دیمر آل  کوو آسٹریا کے میچ میں "گرے وولف" کا اشارے  کر نے پر 2 میچوں   کی پابندی عائد کی ہے۔

یو ای ایف اے  کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  دیمرآل پر اس بنیاد پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی کہ انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں غیر مناسب  رویے کا مظاہرہ کیا، فٹ بال کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور طرز عمل کے عمومی اصولوں کے برعکس کام کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں