انڈر 23 کشتی کے عالمی مقابلے،نسرین باش کی کامیابی
نسرین باش نے اڑسٹھ کلوگرام کے فائنل میں بیلاروس کی الینا شاوچک کو ایک کے مقابلے میں دو راونڈز سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا
2056911

انڈر 23 کشتی کے عالمی مقابلوں میں ترک خاتون پہلوان نسرین باش نے دو طلائی تمغے حاصل کیے۔
البانیہ میں منعقدہ ان مقابلوں کا چوتھا روز ختم ہوا ۔
خواتین کے ان مقابلوں میں پچاس، پچپن،انسٹھ،اڑسٹھ اور چھئیتر کلوگرام کی کیٹیگریز منتخب کی گئیں۔
نسرین باش نے اڑسٹھ کلوگرام کے فائنل میں بیلاروس کی الینا شاوچک کو ایک کے مقابلے میں دو راونڈز سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔
اس طرح سے نسرین باش نے سال 2017 سے اب تک انڈر 23 کے عالمی مقابلوں میں اوپر تلے دو بار طلائی تمغے حاص کرنے والی پہلی خاتون پہلوان کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔