پیرس اولمپکس میں روسی پرچم نہیں لہرائے گا: ماکروں
ماکروں نے لا ایکویپ اخبار سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اگلے سال منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس میں روسی پرچم نہیں لہرایا جائے گا کیونکہ روس جنگی جرائم کا مرتکب ہے
2034436

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس کے مقابلوں میں روسی پرچم نہیں لہرائے گا۔
ماکروں نے لا ایکویپ اخبار سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اگلے سال منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس میں روسی پرچم نہیں لہرایا جائے گا کیونکہ روس جنگی جرائم کا مرتکب ہے ۔
روسی کھلاڑیوں کی مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے ماکروں نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی اولمپک کمیٹی کو کرنا ہے ۔
متعللقہ خبریں

اسپین: بیلوں کی دوڑ میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی
والینسیا میں بیلوں کی دوڑ کے دوران بپھرے ہوئے بیل کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی