ترکیہ: صدر ایردوان اسٹیڈیئم میں پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے مقابلے دیکھنے کے لئے اسٹیڈیئم پہنچ گئے

2027283
ترکیہ: صدر ایردوان اسٹیڈیئم میں پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2023کے مقابلے دیکھنے کے لئے اسٹیڈیئم پہنچ گئے ہیں۔

صدر ایردوان ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر بوداپست کے دورے پر ہیں۔

بوداپست میں انہوں نے عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ 2023  کا بھی لُطف اٹھایا اور مردوں کی 100 میٹر کی دوڑ کا فائنل مقابلہ دیکھا۔

اسٹیڈیئم میں انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ خوشگوار صحبت بھی کی۔



متعللقہ خبریں