ترکیہ: چوتھی صدارتی بین الاقوامی یاٹ ریس ضلع بودرم سے شروع ہو گئی
ریس کا رُوٹ بودرم۔مارماریس۔بودرم ہے اور رُوٹ کی مسافت 250 بحری میل ہے
ترکیہ میں چوتھے صدارتی یاٹ مقابلے کا پہلا مرحلہ ضلع بودرم سے شروع ہو گیا ہے۔
صدارتی سرپرستی کا حامل یہ مقابلہ اس سال چوتھی دفعہ اور' 100 واں سال ہیلکارنس کپ' کے عنوان سے منعقدہ ہو رہا ہے۔
یاٹ ریس کا پہلا مرحلہ ضلع مُولا کی تحصیل بودرم کے محّلے 'یالی قاواق' سے شروع ہو گیا ہے۔
دنیا بھر سے یاٹ کے پرستاروں نے چیمپیئن بننے کے لئے بادبان سنبھال لئے ہیں۔ ریس کا رُوٹ بودرم۔مارماریس۔بودرم ہے اور رُوٹ کی مسافت 250 بحری میل ہے۔
ریس 29 جولائی کو ضلع بودرم کے محّلے یالی قاواق میں اختتام پذیر ہو جائے گی۔
ریس میں 9 سے 15 میٹر تک لمبی یاٹیں شامل ہیں اس کے علاوہ ریسروں کا قد اور وزن بھی مقابلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کشتیوں کے ساتھ ریس میں شامل ٹیمیں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 15 افراد پر مشتمل ہیں۔
30 جولائی کو بودرم قلعے میں متوقع تقریب میں 100واں سال ہالیکارنس کپ کےچیمپیئن کوٹرافی پیش کی جائے گی۔
متعللقہ خبریں
یو ای ایف اے نیشنز لیگ، ترکیہ بمقابلہ ویلز
نیشنز بی لیگ کے چوتھے گروپ میں شامل ترکیہ 4 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے