جِم ہائنز وفات پا گئے
جِم ہائنز نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں 9 سیکنڈ 95 سپلِٹ سیکنڈ میں 100 میٹر کی ریس مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا
1996471

100 میٹر کی ریس کو 10 سیکنڈ سے کم وقت میں مکمل کرنے والے پہلے امریکی سپرنٹر جِم ہائینز 76 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
جِم ہائنز نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں 9 سیکنڈ 95 سپلِٹ سیکنڈ میں 100 میٹر کی ریس مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ریکارڈ 1988 تک ان کے پاس رہا۔
1968 کے اولمپکس میں ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے400 میٹر کی ریلے ریس میں بھی امریکہ کے لئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ہائنز، 1968 کے اولمپکس کے بعد ایتھلیٹکس سے ریٹائر ہو گئے اور 'میامی ڈولفن' اور 'کنساس سٹی شیف' ٹیموں میں امریکن فٹبال کھیلتے رہے۔
متعللقہ خبریں

اسپین: بیلوں کی دوڑ میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی
والینسیا میں بیلوں کی دوڑ کے دوران بپھرے ہوئے بیل کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی