آئیوری کوسٹ: ریسنگ کلب ڈی ابیجان کے فٹ بالر مصطفی سیلیا میچ کے دوران اتنقال کر گئے
21 سالہ فٹ بالر کی سول فٹ بال کلب کے خلاف میچ کے دوران طبیعت بگڑ گئی جو کہ اسپتال لے جاتےہوئے دم توڑ گئے
1955732

آئیوری کوسٹ کے فرسٹ لیگ کلب ریسنگ کلب ڈی ابیجان میں کھیلنے والے فٹ بالر مصطفی سیلیا میچ کے دوران وفات پا گئے۔
21 سالہ فٹ بالر کی سول فٹ بال کلب کے خلاف میچ کے دوران طبیعت بگڑ گئی جو کہ اسپتال لے جاتےہوئے دم توڑ گئے۔
بتایا گیا ہےکہ فٹ بالر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے ۔
آئیوری کوسٹ کے سابقہ اسٹار فٹ بالر ڈیڈِئر ڈروگبا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے ملک میں چار سالوں کے دوران تین فٹ بالر وفات پا چکے ہیں۔