ترکیہ : فٹبال ٹیم کے گول کیپر کی نعش ملبے سے مل گئی
احمد ایوب کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے

ترکیہ میں گزشتہ پیر کے روز آنے والے زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر احمد ایوب ترک اسلان ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
احمد ایوب کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی لکھا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔
اٹھائیس سالہ ترک اسلان نے فرسٹ لیگ کلب ینی ملاتیا اسپورٹس میں دو ہزار اکیس میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے چھ بار کھیلا۔
اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ احمد ایوب بھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں تاہم اب ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کئی فٹبال کھلاڑیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
۔