فارمولا ون کے صدر کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی

فارمولا ون  کے صدر اور سی ای او اسٹیفانو  دومینی کالی  نے  ترکیہ میں  تباہ کن زلزلے    کے حوالے سے  اظہار ِ یکجہتی  کا  پیغام  دیا ہے

1943029
فارمولا ون کے صدر کا ترکیہ سے اظہار یکجہتی

قاہرامان ماراش  کے زلزلے کے بعد  دنیا بھر سے ترکیہ کو   پیغامات   موصول ہو رہے ہیں۔

فارمولا ون  کے صدر اور سی ای او اسٹیفانو  دومینی کالی  نے  ترکیہ میں  تباہ کن زلزلے    کے حوالے سے  اظہار ِ یکجہتی  کا  پیغام  دیا ہے۔

اسٹیفانو دومینی کالی  نے  ایف ۔ ون  کے سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ " ترکیہ  بڑے پیارے انسانوں کے  ساتھ  فارمولا ۔ ون  کے قلب میں  ایک خصوصی  مقام  رکھتا ہے۔  اس ملک میں  پیش آنے والے  اس المیہ  نے ہم سب کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔  ہم  ترک عوام اور  زلزلہ زدگان کے لیے دعا گو ہیں۔ "



متعللقہ خبریں