ارجنٹائن: کل کا میچ مشکل ہے لیکن ہم سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے
کل کا میچ مشکل ہے لیکن ہم اپنے ارجنٹائنی تماشائیوں کو مایوس نہیں کریں گے، میچ جیتنے کے لئے ہم میدان میں چوٹی کا زور لگائیں گے: کوچ لائنل سکلونی
ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کوچ لائنل سکلونی نے کہا ہے کہ فیفا 2022 عالمی کپ کا سیمی فائنل ایک مشکل میچ ہو گا۔
قطر کی میزبانی میں منعقدہ 2022 عالمی کپ کا سیمی فائنل کل کروشیا اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں ارجنٹائن ٹیم کے کوچ لائنل سکلونی نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
چوالیس سالہ سکلونی نے کہا ہے کہ" ارجنٹائن ٹیم روس میں کھیلے گئے 2018 عالمی کپ کے فائنل تک پہنچی۔ ٹیم کی قابلیت پر مجھے پورا یقین ہے لیکن کل کا میچ ایک مشکل میچ ہو گا"۔
انہوں نے کہا ہے کہ" کروشین کھلاڑی ٹیم گیم کھیلنے میں بہت اچھے ہیں۔ ان کا ایک مخصوص اسٹائل ہے اور میرا نہیں خیال کہ وہ اس اسٹائل میں کوئی تبدیلی کریں گے"۔
لائنل سکلونی نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانے پر اپنے ارجنٹائنی حامیوں کا شکر یہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "ہمیں معلوم ہے کہ یہاں آنا کس قدر مہنگا ہے اور ہمیں اس کا بھی پتہ ہے کہ وہ ہم سے کیا توقع رکھتے ہیں۔ میچ جیتنے کے لئے ہم میدان میں چوٹی کا زور لگائیں گے"۔
متعللقہ خبریں

ترک فٹ بال کلب گلاتا سرائے، یوکرینی ٹیم ڈینا مو کیف کے مدِ مقابل
یہ گلاتا سرائے کا یورپی ٹورنا منٹس میں مجموعی طور پر 325 واں میچ ہو گا