فیفا نے سربیا فٹبال فیڈریشن کو جرمانہ کر دیا
فیفا نے سربیا فٹبال فیڈریشن کو 21 ہزار 300 ڈالر جرمانہ کر دیا
1916170

فیفا نے سربیا فٹبال فیڈریشن کو 21 ہزار 300 ڈالر جرمانہ کر دیا۔
اطلاع کے مطابق فیفا نے، قطر میں منعقدہ فیفا 2022 عالمی کپ میں برازیل ۔سربیا میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کوسووا کو سربیا کا حصہ دِکھانے والا جھنڈا لہرانے پر، سربیا فٹبال فیڈریشن کو 21 ہزار 300 ڈالر جرمانے کی سزا سُنا دی ہے۔
مذکورہ جھنڈے پر "ہتھیار نہیں پھینکے جائیں گے" کی تحریر رقم تھی اور کوسووا کے نقشے پر سربیا کے جھنڈے کی تصویر بنی ہوئی تھی۔
علاقے میں مذکورہ اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
کوسووا کے وزیر ِ کھیل 'حجراللہ جیکو' نے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ "عالمی کپ کو نفرت ، غیر ملکی دشمنی اور نسل کشی کے پیغامات پھیلانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے"۔