فیفا عالمی کپ:برازیل اور کرویشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے جبکہ کروئیشیا نے جاپان کو پنالٹی ککس پر ہراتے ہوئے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے

1914993
فیفا عالمی کپ:برازیل اور کرویشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سےہراتےکرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

دوحہ کے نائن سیون فور اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں برازیل کی ٹیم شروع سے ہی جنوبی کوریا پر حاوی رہی، اُن کی جانب سے ساتویں منٹ میں اسکورنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ پھر پہلے ہاف میں وقفے وقفے سے جاری رہا۔

پہلا گول ونشیز جونیئر نے نیمار کے پاس پر کیا، دوسرا گول نیمار نے پنالٹی کک پر تیرہویں منٹ میں بنایا، 29 ویں منٹ میں رچرلیسن نے گیند جنوبی کوریا کے جال میں پہنچائی جبکہ 36 ویں منٹ میں لوکاس پیوکیٹا نے گیند کو حریف ٹیم کے جال کا راستہ دکھایا۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں کرویشیا  کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، جاپان کو پنالٹی ککس پرایک کے مقابلے میں تین گولوں  سے شکست دے دی، مقررہ اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں ایک ایک  گول سے برابر رہیں۔

الوکرہ میں کھیلے گئے میچ میں کروئشیا اور جاپان کے درمیان کھیل کی رفتار تیز رہی، دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے۔

ہاف ختم ہونے سے 2 منٹ قبل جاپان کے مائیدہ نے یوشیدا کے پاس پر گیند کروئشیا کے جال میں پہنچائی، وقفے پر مقابلہ 0-1 تھا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا، جس میں کروئشیا نے 3 اور جاپان نے 1 گول کیا۔

اب کرویشیا اور برازیل کے درمیا ن کوارٹر فائنل کا میچ 9 دسمبر کو ہوگا۔



متعللقہ خبریں