ورلڈ کپ، آج ہالینڈ اور سینیگال کے درمیان دنگل ہو گا

اے گروپ میں  قطر اور ایکواڈور بھی شامل  ہیں،  جو کہ ٹورنا منٹ کے  ابتدائی   میچ میں کل مد مقابل آئے تھے

1908661
ورلڈ کپ، آج  ہالینڈ اور سینیگال  کے درمیان دنگل ہو گا

قطر کی میزبانی میں 2022 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے میں شامل ہالینڈ اور سینیگال   آج اپنی تاریخ میں پہلی بار کھیل کے میدان میں  اتریں گے۔

التھوماما اسٹیڈیم میں  ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بجے  شروع ہونے والے میچ  کو ٹی آرٹی ون چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائیگا۔

اے گروپ میں  قطر اور ایکواڈور بھی شامل  ہیں،  جو کہ ٹورنا منٹ کے  ابتدائی   میچ میں کل مد مقابل آئے تھے۔

سینیگال تیسری بار   عالمی  کپ  کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے تو ہالینڈ دس بار  اس ٹورنا منٹ میں   مقابلہ کرنے کا حق حاصل کر چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں