ترک قومی فٹ بال ٹیم نے نیشنز لیگ کی بی لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

قومی ٹیم پہلی بار پوائنٹس گنواتے ہوئے 13 پوائنٹس کے ساتھ  گروپ میں سر فہرست رہی  اور بی لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

1883869
ترک قومی فٹ بال ٹیم  نے نیشنز لیگ  کی بی لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

UEFA نیشنز سی لیگ کے 5ویں میچ میں  ترک قومی ٹیم نے لکسمبرگ کے ساتھ 3-3 سے ڈرا کر دیا۔

اس نتیجے کے ساتھ پہلی بار پوائنٹس کھونے کے باوجود ترک ٹیم نےگروپ میچوں میں  لیڈر  بننے  کے ساتھ بی  لیگ   کے لیے  کوالیفائی کرنے کو ضمانت میں لے لیا ہے۔

فاتح تیرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ 3-3 سے برابری پر ختم ہوا۔

مہمان ٹیم نے 8ویں منٹ میں مارٹنز کے ساتھ برتری حاصل کی،  جس کے جواب میں  16ویں منٹ میں جنگیز اوندیر  نے پنالٹی گول  کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔

اس نتیجے کے ساتھ ہی قومی ٹیم پہلی بار پوائنٹس گنواتے ہوئے 13 پوائنٹس کے ساتھ  گروپ میں سر فہرست رہی  اور بی لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔



متعللقہ خبریں