صدر ایردوان کے ہاتھوں 5 ویں اسلامی یکجہتی کھیلوں کا افتتاح

صدر ایردوان نے  قونیا  بلدیہ عظمی اسٹیڈیم میں  اسلامی  یکجہتی کھیل فیڈریشن  اور اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی شراکت سے   منعقد کیے جانے والے کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

1866010
صدر ایردوان کے ہاتھوں 5 ویں اسلامی یکجہتی کھیلوں کا افتتاح

صدر رجب طیب ایردوان نے 5 ویں اسلامی   یکجہتی  کھیلوں کا افتتاح کر دیا۔

صدر ایردوان نے  قونیا  بلدیہ عظمی اسٹیڈیم میں  اسلامی  یکجہتی کھیل فیڈریشن  اور اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک کی شراکت سے   منعقد کیے جانے والے کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب کو  صدر ایردوان نے ، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار، فلسطینی وزیر اعظم محمد عشطیہ ،  البانوی وزیر اعظم ایدی راما، الجزائر کے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن، اسلامی یکجہتی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل آل سعود  کے ہمراہ دیکھا۔

جناب ایردوان نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ"میں 5ویں اسلامی یکجہتی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کر رہا ہوں۔ اس پروگرام کے قیام میں  خدمات فراہم کرنے والے  تمام تر کارکنان  کا  شکر گزار ہوں ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروٹوکول کے ارکان  کی  اسٹیڈیم آمد پر  قومی ترانہ  پڑھا گیا  اور  ترک پرچم  کو  لہرایا گیا۔

بعد ازاں کھیلوں میں شریک ممالک کے قافلے حروف تہجی کی ترتیب سے اپنے پرچم اٹھائےا سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

اسلامی دنیا کے اہم موسیقاروں میں سے ایک ماہر زین نے 5ویں اسلامی یکجہتی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ایک منِی کنسرٹ دیا۔

لائٹ اور آتش بازی کے شوز کی شب  رقاصوں کی جانب سے اسٹیج پر مختلف   رقصوں کا مظاہرہ کیا ۔ لوک رقص کے شو نے خاصی دلچسپی  حاصل کی۔



متعللقہ خبریں