سربی کھلاڑی نوواک جوکووچ وملبڈن چمپین بن گئے

آخری چار ومبلڈن جیتنے والے جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں 7ویں بار ٹرافی ک جیتنے کا اعزاز حاصل کیا

1854443
سربی کھلاڑی نوواک جوکووچ  وملبڈن چمپین بن گئے

برطانوی دارالحکومت  لندن میں منعقدہ  سیزن کے  تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں مینز سنگلز میں نوواک جوکووچ نےنک کرگیوس کو 3-1 سے شکست دیتے ہوئے  کپ اپنے نام کر لیا۔

آخری چار ومبلڈن جیتنے والے جوکووچ نے ٹورنامنٹ میں 7ویں بار ٹرافی ک جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سربیائی  کھلاڑی  نے اپنی 21ویں گرینڈ سلام چیمپئن شپ جیتتے ہوئے  سوئس مایہ نام  کھلاڑی  راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے مردوں کے سنگلز میں 20 ٹائٹل اپنے نام کیے تھے، اور یہ  اس میدان میں سرفہرست ہسپانوی رافیل نیدال کے ریکارڈ کے ایک قدم قریب آگئے ہیں  جو کہ 22 بار یہ اعزا ز حاصل کر چکے ہیں۔

نوواک دوکووچ کو 2 ملین اسڑلنگ کا نقد انعام بھی دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں