استنبول میں بین الا براعظمی تیراکی کا ہیجان شروع
چار شہروں میں منعقدہ آڈیشنز میں 1947 تیراکوں نے، جن میں 404 خواتین اور 1543 مرد تھے، نے اپنے بہترین وقت کے لیے تیراکی کی
1846172

استنبول میں 21 اگست بروز اتوار منعقد ہونے والے سامسنگ باسفورس بین الابراعظمی مقابلہ تیراکی کے لیے 2 ہزار کے قریب تیراکوں نے ابتدائی مرحلے میں نبرد آزمائی کی۔
ترک قومی اولمپک کمیٹی کے بیان کے مطابق انتخابی عمل کا انعقاد انقرہ، غازی انتپ، ازمیر اور استنبول میں میں ہوا ، باسفورس مقابلہ تیراکی کو بہترین اوپن واٹر سوئمنگ آرگنائزیشن کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
چار شہروں میں منعقدہ آڈیشنز میں 1947 تیراکوں نے، جن میں 404 خواتین اور 1543 مرد تھے، نے اپنے بہترین وقت کے لیے تیراکی کی۔
ایک ہزار 200 تیراکوں کو اصل مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔