لیورپول یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
گزشتہ پانچ سیزنز میں لیورپول کی ٹیم نے تیسری مرتبہ فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے
1821942

انگلش فٹ بال کلب لیورپول نے چیمپئنز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
ایک دلچسپ اور ڈرامائی مقابلے کے بعد جرمن کوچ ژورگن کلاپ کی ٹیم نے پیرس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ویرا ریال کو تین دو سے مات دے دی۔
گزشتہ پانچ سیزنز میں لیورپول کی ٹیم نے تیسری مرتبہ فائنل تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
چیمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے مابین ہو گا۔
لیورپول کے اسٹار مصری کھلاڑی محمد صالح نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فائنل میں ان کے مدمقابل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ آئے تاکہ وہ ماضی کا بدلہ لے سکیں۔
متعللقہ خبریں

اسپین: بیلوں کی دوڑ میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی
والینسیا میں بیلوں کی دوڑ کے دوران بپھرے ہوئے بیل کا حملہ، ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی