آسٹریلیئن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم گزشتہ چوبیس سالوں میں اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے

1786304
آسٹریلیئن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم گزشتہ چوبیس سالوں میں اپنے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

اس دورے کے دوران یہ ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی۔

سن 2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں رک گئی تھیں تاہم پچھلے کچھ عرصے میں ایک مرتبہ پھر غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حالیہ چند  سالوں میں زمبابوے، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں