لیونل میسی کورونا میں مبتلا ہو گئے

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس ساں جَیرماں کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی اور تین دیگر فٹ بالروں کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں

1756081
لیونل میسی کورونا میں مبتلا ہو گئے

فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس ساں جَیرماں کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی اور تین دیگر فٹ بالروں کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اس کلب کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ چاروں کھلاڑی اب قرنطینہ میں ہیں۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے میسی اس وقت ارجنٹائن ہی میں ہیں اور ان کو اپنے کلب کی طرف سے فرنچ فٹ بال لیگ کا اگلا میچ اولمپیک لیونیز کے خلاف نو جنوری کو کھیلنا تھا۔

پیرس ساں جَیرمان کے کوچ پوشےتِینو کا کہنا ہے کہ  جب تک میسی کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی نہیں آتے، وہ ارجنٹائن سے فرانس واپسی کا سفر نہیں کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں