افسانوی فٹ بالر پیلے اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ 3بار  فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے  پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی

1745186
افسانوی فٹ بالر پیلے اسپتال میں داخل

برازیل کے  افسانوی فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
خبرکے مطابق ،پیلے کو  گزشتہ روز برازیل کےمقامی اسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا ۔
واضح رہے کہ 3بار  فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے  پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی۔
تاہم اب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ  پیلے کو اس بار کیموتھراپی  بھی کرانی پڑے گی۔
حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں