ترک قومی فٹ بال ٹیم عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ پرگامزن

ترکی اور مونٹیگری کا میچ ترکی کے مقامی وقت کےمطابق کل   رات پونے گیارہ بجے شروع ہو گا

1734093
ترک قومی فٹ بال ٹیم عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ پرگامزن

ترنگاہیں ٹی آرٹی پر جبکہ کان ہالینڈ پر لگے ہوں گے۔

ترک قومی فٹ بال ٹیم  2022 عالمی کپ کے  کوالیفائنگ مرحلے کے سلسلے میں  جی گروپ میں اپنا دسواں اور آخری میچ  مونٹیگرو  کے خلاف کھیلے گی۔جسے ٹی آرٹی ون چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

یہ میچ ترکی کے مقامی وقت کےمطابق کل   رات پونے گیارہ بجے شروع ہو گا۔

گروپ میں 18 پوائنٹس کے ساتھ ترکی  دوسرے نمبر پر ہے تو  20 پوائنٹس کے ساتھ ہالینڈ سر فہرست ہے۔

گروپ لیڈر  عالمی کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لے گا تو دوسرے نمبر پر رہنے والے کو پلے آف میچ کھیلنے پڑیں گے۔

 



متعللقہ خبریں