ترک فٹ بال کلب بیکشتاش کی آجاکس کے ہاتھوں شکست

ترک کلب 19 اکتوبر کو پرتگالی کلب اسپورٹنگ   سے استنبول میں مد مقابل آئے گا

1712035
ترک فٹ بال کلب بیکشتاش کی آجاکس کے ہاتھوں شکست

ترک  فٹ بال کلب بیشکتاش یو ا ی ایف اے لیگ  چمپینز لیگ کے سی گروپ کے دوسرے میچ میں آجاکس  سے صفر کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست کھا گیا ہے۔

ولندیزی کلب  آجاکس نے  17 ویں اور 43 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے  برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس نتیجے کے بعد چمپینز لیگ کے سی گروپ  کے دوسرے میچ میں بھی بیشکتاش پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔

ترک کلب 19 اکتوبر کو پرتگالی کلب اسپورٹنگ   سے استنبول میں مد مقابل آئے گا۔

 



متعللقہ خبریں