روسی ٹینس کھلاڑی نے یوایس اوپن جیت لیا

روسی ٹینس اسٹار ڈینل مدویدیو نے عالمی نمبر ون سربیا کے اسٹار نواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دے کر پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے

1705805
روسی ٹینس کھلاڑی نے یوایس اوپن جیت لیا

روسی ٹینس اسٹار ڈینل مدویدیو نے عالمی نمبر ون سربیا کے اسٹار نواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دے کر پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے مقابلے میں نواک جوکووچ کا مقابلہ عالمی نمبر دو ڈینل مدویدیو کے ساتھ تھا۔

جوکووچ یہ مقابلہ جیت کر اپنے کریئر میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہش مند تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

روسی اسٹار مدویدیو نے جوکووچ کو تینوں سیٹس میں چھ چار، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی مدویدیو اپنے کریئر میں پہلا گرینڈ سلیم جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے 2019 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں مدویدیو کو شکست دی تھی جب کہ رواں برس آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ اور مدویدیو کے درمیان ہونے والے فائنل میں جوکووچ کامیاب رہے تھے۔

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کو شکست دینے کے بعد مدویدیو کا کہنا تھا کہ پہلا گرینڈ سلیم جیتنے پر وہ بے حد خوش ہیں اور آئندہ چند روز تک وہ اس کامیابی کا جشن مناتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں